حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( راست ) : شیعہ طبقہ کے ازدواجی رشتوں کے دوبدو پروگرام 6 ستمبر اتوار 10 بجے دن تا 4 بجے شام بمقام عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء کے سلسلہ میں ذاکر اہلبیت جناب علی مرتضی نے اپنے بیان میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف اور جناب علی رضا صدر سیرت الزہرا کمیٹی کی جانب سے اس قومی و ملی خدمت اور رشتوں کے دوبدو ملاقات کے مسلسل انعقاد کی ستائش کی ہے ۔ جس کے بڑے خوشگوار نتائج برآمد ہوئے ہیں اور قوم مستفید ہورہی ہے ۔ اس پروگرام کے لیے عابد علی خاں آئی ہاسپٹل کی فراہمی کی پیشکش بھی لائق صد تحسین ہے ۔ مولانا میر محمد علی ، مولانا شان حیدر زیدی ، مولانا افتخار حسین رضوی ، مولانا مہدی علی ہادی ، مولانا سید اکبر حسین ، جناب عباس رضوی سعید ، جناب میر ضامن علی رضوی ، مرثیہ خوان نے اس پروگرام سے استفادہ کی اپیل کی ہے ۔ تفصیل اور رجسٹریشن کے لیے جناب علی رضا ( سینئیر قائد ) سے بالمشافہ یا فون نمبر 9392287048 پر ربط پیداکیا جاسکتا ہے ۔۔