حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام شیعہ برادری کے لڑکے و لڑکیوں کی شادیوں کے لیے رشتوں کے انتخاب اور پیامات طئے کرنے کے سلسلہ میں پہلا دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 8 فروری 2 بجے دن تا 4 بجے شام دیوڑھی حسینیہ نواب عنایت جنگ بہادر ( منڈی میر عالم ) منعقد ہوگا ۔ جس میں لڑکوں و لڑکیوں کے والدین و سرپرست شرکت کرسکتے ہیں ۔ ایم اے قدیر نائب صدر فورم نے والدین و سرپرستوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے لڑکوں و لڑکیوں کے دو عدد بائیو ڈاٹا اور فوٹوز ساتھ لائیں ۔ جو والدین پہلے ہی سے دفتر ایم ڈی ایف پر رجسٹریشن کرواچکے ہیں انہیں نئے رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ علی رضا مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی کی خواہش پر دوبدو ملاقات پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلہ میں سیرت الزہرا کمیٹی نے اپنے گراں قدر تعاون کا پیشکش بھی کیا ہے ۔ مزید تفصیلات علی رضا صدر سیرت الزہرا کمیٹی 9391144469 اور ایم اے قدیر 9394801526 پر ربط کریں ۔۔