اسلام آباد ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی نامور قانون داں شیری رحمن پاکستان کے ایوان بالاکی اولین خاتون اپوزیشن لیڈر بن گئیں۔ 57 سالہ شیری رحمن پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن ہیں اور پاکستانی سفیر برائے امریکہ 2011ء سے 2013ء تک رہ چکی ہیں۔ وہ 2015ء میں پاکستانی سینٹ کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔ 104 رکنی ایوان بالا میں اپوزیشن کے 34 ارکان ہیں۔