شیخ نسیم بیگم بہادرپورہ سے عام آدمی پارٹی امیدوار

حیدرآباد ۔ 6 نومبر (سیاست نیوز) عام آدمی پارٹی ریاست تلنگانہ نے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی ہے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ سماجی کارکنوں اور عوام کے درمیان مسائل کی یکسوئی کیلئے سرگرم امیدواروں کو موقع فراہم کیا گیا ہے۔ 16 امیدواروں پر مشتمل اسی دوسری فہرست میں شیخ نسیم بیگم کا نام بھی شامل ہے جن میں پرانے شہر کے علاقہ بہادر پورہ سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔عام آدمی پارٹی کی اسی دوسری فہرست میں (سکندرآباد) سعادت خان، (مشیرآباد) حلقہ سے سید عادل اللہ حسین، (ملک پیٹ) سے سید نصیر محی الدین، (خیرت آباد) سے محمد ماجد، (کوکٹ پلی) سے سید حشمت اللہ قادری، (مریال گوڑہ) سے فاروق، (وردنا پیٹ) سے درشنم رمیش، (ورنگل ایسٹ) سے روی کمار، (شیرلنگم پلی ) سے ایس سائی بابا، (جنگاؤں) سے نرملا جے رام ریڈی ، (کاماریڈی ) سے ڈاکٹر پانڈو رنگم، (تنگاترتی) سے داسری رامیش، (ملکاجگری) سے آر وشنووردھن راؤ ، (نکریکل) سے وائی سرینو، (نارائن پیٹ) سے کے راجو شامل ہیں۔