شیخ مختوم ‘ دبئی کی پہلی کمرشیل پائیلٹ جس کا تعلق شاہی خاندان سے ہے

دبئی: میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ معزہ المختوم جس کا تعلق دبئی کے حکمران خاندان سے ہے پہلی کمرشیل پائیلٹ بنی ہے۔المختوم خاندان کے کچھ افراد کو انسٹاگرام پر جوان لڑکی کی قابلیت اور نئے دور کی شروعات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔

اتوار کے روزشیخہ لطیف نے اپنے انسٹاگرام پر چچازاد بہن شیخہ معزہ کی تصوئیرپوسٹ کی اور عربی میں لکھا ’’ معزہ مروان۔گلف نیوز نے بتایاکہ خاندان میں پہلی خاتون پائیلٹ ‘ جس نے ایمریٹس کی پہلی کمرشیل فلائیٹ سے آڑان بھری۔تم نے وہ کیاجس کا خواب دیکھا تھا‘ تم نے اسے حاصل کیا‘‘۔

شاہی خاندان کے دیگر ممبران نے بھی سوشیل میڈیا پر اس جواں سال شاہی پائیلٹ کو مبارکباد پیش کی ‘ شیخہ مائتھا بنت محمد بن راشد المختوم نے کہاکہ’’ ہمیں تم پر ناز ہے ‘‘۔

اگرچہ کے ائیرلائن یونیورسٹی اس بات کی اب تک تصدیق نہیں کی ہے مگر یونیفارم سے تو ظاہر ہورہا ہے کہ وہ ایمرٹیس پائیلٹ بن گئی ہیں۔ یہ بات بھی یہاں قابلِ غور ہے کہ یواے ای ایویشن سیکٹر نے کئی خواتین کو پائیلٹ اور انجینئرس بنانے کاکام کیا ہے۔

سال 2016اتحاد ائیروئیس نے اعلان کیاتھا کہ مذکورہ ائیر لائنس کے ملازمین میں پچاس فیصد سے یواے ای کے خاتون شہری ہیں‘ جن میں50خاتون پائیلٹس بھی شامل ہیں۔

حالیہ عرصہ میں امارت کی خاتون لڑاکو پائیلٹ میجر مریم ال منصوری اس وقت سرخیوں میں ائی تھیں جب انہوں نے شام میں ائی ایس ائی ایس کے خلاف فضائی حملوں میں حصہ لیاتھا۔