شیخ محمد غوث محی الدین کی بالاخر تلگو دیشم میں شمولیت

چیف منسٹر چندرا بابو سے ملاقات ، دیگر مسلم قائدین کو بھی پارٹی میں شامل کرنے کا عزم
حیدرآباد ۔ /18 اپریل (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش میں سینئر اقلیتی قائد مسٹر شیخ محمد غوث محی الدین نے بالآخر دوبارہ آج اپنے کثیر حامیوں کے ساتھ تلگودیشم پارٹی میں شامل ہوئے ۔ انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ وزیر سیول سپلائیز مسٹر پی پلاراؤ کی قیادت میں قومی صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی ۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے ان کا خیرمقدم کرکے پارٹی کھنڈوا اڑھاکر تلگودیشم پارٹی میں شامل کرنے کا اعلان کیا ۔ ان کے ہمراہ دیگر مسلم کارکنان کو پارٹی میں شامل کرنے کا اعلان کیا ۔ ان کے ہمراہ دیگر مسلم اقلیتی قائدین مسرس سید عبدالعظیم ، قاضی الحاج مظہر حسین کے علاوہ وائشیاء طبقہ کے قائد انیل کمار وغیرہ نے بھی تلگودیشم پارٹی میں شامل ہوئے ۔ اس موقع پر مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے ریاست آندھراپردیش میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے جو پروگرامس و پالیسیاں روبہ عمل لائی جارہی ہیں ملک کی کسی اور ریاست میں ان پروگراموں کی مثال نہیں ملے گی ۔ مسٹر غوث محی الدین نے پارٹی میں اپنی شمولیت کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست آندھراپردیش میں سال 2019 ء کے دوران منعقد ہونے والے انتخابات میں تلگودیشم پارٹی ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور دوبارہ حکومت تلگودیشم پارٹی کی ہی ہوگی ۔ کیونکہ ریاست آندھراپردیش میں تمام مسلم اقلیتی طبقات تلگودیشم پارٹی کا ہی ساتھ دیں گے ۔ انہوں نے ریاست کے مسلم اقلیتوں سے حکومت کے فلاح و بہبودی پروگراموں سے بھرپور استفادہ کرنے کی اپیل کی ۔