لاہور ، 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی عدالت نے آج عوامی مسلم لیگ سربراہ اور عمران خان کے قریبی حلیف شیخ رشید احمد کے خلاف اس ماہ کے اوائل مخالف حکومت ریلی کے دوران ’’تشدد پر اُکسانے‘‘ کی پاداش میں کیس درج رجسٹر کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ ننکانہ صاحب کے جج رانا نثار نے اشتعال انگیز تقریر پر یہ حکم دیا۔