شیخ حسینہ پر قاتلانہ حملہ کی کوشش 11 افراد کو جیل

ڈھاکہ ۔ /29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)بنگلہ دیش کی عدالت نے وزیراعظم شیخ حسینہ پر 28 سال قبل ان کے مکان پر کئے گئے قاتلانہ حملے کی کوشش پر 11 افراد کو 20 سال قید کی سزاء سنائی ۔ ڈھاکہ کی عدالت نے 1989 ء کو اسی دن شیخ حسینہ کے گھر پر بم حملے کے ملزم کو سزائے موت بھی سنائی ہے ۔ عدالت نے ان تمام پر 20 ہزار ٹکا جرمانہ بھی عائد کیا ۔ ان تمام مجرمین کا تعلق بنگلہ دیش فریڈم پارٹی سے ہے جو اب برقرار نہیں رہی اور یہ پارٹی پہلے صدر مجیب الرحمن کی ہلاکت کی ذمہ دار تھی ۔