شہید جوانوں کے بچوں کو مفت تعلیم دینے مسلم تنظیم کی پیشکش

نئی دہلی، 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام)تعلیم کے فروغ کے لئے سرگرم شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن نے فوج کے شہیدجوانوں کے بچوں کو مفت میں تعلیم فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے ۔ کرناٹک کے بیدر سے سرگرم شاہین گروپ کے صدر ڈاکٹر عبدالقدیر نے وزیر دفا ع نرملا سیتا رمن کے نام لکھے ایک خط میں، جس کی نقل یو این آئی کو فراہم کی گئی ہے ،ملک کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کی سلامتی اس کے جانباز فوجیوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے اور شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن شہید جوانوں کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کیلئے وزارت دفاع کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتا ہے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے وزیر دفا ع سے درخواست کی ہے کہ ان کے ادارہ میں شہید جوانوں کے بچوں کو بارہویں درجہ تک مفت تعلیم دینے کی ان کی پیش کوقبول فرمائیں۔