تہران ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں حج کے دوران منیٰ میں جو بھگدڑ مچی تھی اس میں سینکڑوں عازمین حج شہید ہوئے تھے جن میں سے بیشتر ایرانی نژاد تھے۔ ایران نے آج سعودی حکومت سے شکایت کی ہیکہ شہید عازمین کی نعشوں کو متعلقہ ممالک روانہ کرنے غیر ضروری تاخیر کی جارہی ہے۔ سعودی حکام نے ایرانی شہید عازمین کی نعشوں کو ایران روانہ کرنے کا فیصلہ کل تک ملتوی کردیا ہے جس کی وجہ بعض دفتری ضابطوں کی تکمیل اور نعشوں کی شناخت میں پائی جانے والی دشواریاں بتائی گئی ہے۔ یاد رہیکہ صدر ایران حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے اپنے مقررہ وقت سے قبل ہی تہران واپس آ گئے ہیں اور انہوں نے یہاں آ کر اس بات کا اندازہ لگانے میں ذرہ برابر غلطی نہیں کی کہ سعودی حکومت شہید عازمین حج کی نعشوں کو ایران روانہ کرنے میں بھی بدنظمی کا شکار ہے۔