حیدرآباد 2 جون ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر گن پارک پہونچ کر شہیدان تلنگانہ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ چیف منسٹر آج گن پارک پہونچے اور انہوں نے یادگار شہیدان پر گلہائے عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کچھ دیر کی خاموشی بھی منائی ۔ یہاں سے چیف منسٹر پریڈ گراونڈز روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب میں شرکت کی ۔