ٹوکیو۔26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) شہنشاہ جاپان نے آج اپنی قوم سے کہا کہ انہیں دوسری جنگ عظیم کے دوران فلپائن کے زبردست جانی نقصان کو یاد کرنا چاہیئے وہ اور ان کی ملکہ میچیکو فلپائن کے چار روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہونے سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ شہنشاہ اکی ہیٹو نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران فلپائن میں کئی فلپائنی ‘ امریکی اور جاپانی شہریوں نے اپنی جانیں دی تھیں ۔ ان میں بے قصور فلپائنی شہریوں کی کثیر تعداد بھی شامل تھی جو بے قصور ہلاک ہوگئے ۔ جاپان نے فلپائن پر دوسری جنگ عظیم کے دوران 1945ء میں قبضہ کرلیا تھا جب کہ جاپان اور امریکہ کے درمیان 1945ء کی منیلا جنگ میں فلپائن پر قبضہ کرلیا تھا ۔ یہ جنگ فلپائنی ‘ امریکی اور جاپانی فوجوں کے درمیان ہوئی تھی۔ 82سالہ شہنشاہ جاپان فلپائن اور جاپانی جنگی شہیدوں کی یادگار پر بھی حاضری کیلئے جاپان اور فلپائن کے تعلقات گذشتہ 70سال کے دوران جنگ کے بعد بیحد خوشگوار ہوگئے ہیں ۔ جاپان فلپائن کو طویل مدت سے عطیہ دے رہا ہے ۔ دونوں ممالک کے تعلقات چین کے فوجی عروج کے پیش نظر اہمیت رکھتے ہیں ۔ شہنشاہ جاپان کا دوسری جنگ عظیم کے بعد اولین دورہ فلپائن ہیں ۔ قبل ازیں وہ گذشتہ سال پالاؤ اور 2005ء میں سائیپان کے دورہ کرچکے ہیں ۔ 1994ء میں انہوں نے دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے جاپانی اور امریکی شہریوں کیلئے دعا بھی کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے ۔