یروشلم ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے اپنے دورہ فلسطین کے آخری دن مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات کا دورہ کیا۔ اس کی تفصیلی خبر خبررساں ادارہ ’’اونروا ‘‘ نے دی ہے۔ یہ خبر رساں ادارہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ شہزادہ ولیم نے واپسی سے قبل صدر فلسطین محمود عباس سے اظہارتشکر کیا۔