شہزادہ ولیم چلی کے سہ روزہ دورہ پر

سانٹیاگو ۔ 28 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے آج اپنے سہ روزہ سرکاری دورے کا آغاز کیا جہاں وہ چلی کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔ شہزادہ ہیری بحریہ کے بہترین سوٹ میں ملبوس تھے جہاں انھوں نے ایک خوبصورت ٹائی بھی باندھ رکھی تھی ۔ صدر چلی میشل بیچلیٹ سے اورنیٹ لامونیڈا کے صدارتی محل میں 29 سالہ شہزادہ ہیری نے جس شاہی انداز سے ملاقات کی وہ صرف دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا ۔ قبل ازیں انھوں نے شہر چلی برنارڈو اوہگنس کی یادگار پر گلہائے عقیدت بھی پیش کئے جنھوں نے چلی کو اسپین کی حکمرانی سے آزاد کروانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ علاوہ ازیں شہزادہ ہیری ایک کنڈر گارٹن کا بھی دورہ کریں گے جہاں اُن کی دادی ملکہ ایلزبتھ دوم کی سرکاری طورپر منائی جانے والی تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔