حیدرآباد 26 فروری (آئی این این) عثمان ساگر سے سربراہ کئے جانے واٹر پائپ لائن کی درستگی و مرمت کے پیش نظر یکم اور 2 مارچ کو شہر کے مختلف علاقوں میں سربراہی آب متاثر رہے گی۔ جن میں سید نگر ایک اور دو، وجئے نگر کالونی، شانتی نگر، اندرا نگر، تیج نگر، فیروز گاندھی نگر، پی ایس نگر، ایم سی ایچ کالونی، انکم ٹیکس کالونی، سالار جنگ کالونی، شیخ پیٹ، ڈائمنڈ ہلز کالونی، گلشن کالونی، ونوبھا نگر، ونائک نگر ، ایم ای ایس اور ابراہیم باغ جبکہ خیریت آباد مکمل، ریڈہلز، ملے پلی مکمل، آغاپورہ، گن فاؤنڈری، بشیر باغ، نیو ایم ایل اے کوارٹرس، نامپلی، گوشہ محل، سکریٹریٹ، اسمبلی،گھوڑے کی قبر، چاکنا واڑی، جوشی واڑی، کاماٹی پورہ، منگل ہاٹ، عزیز باغ، سیتارام باغ، پوسل بستی، دھول پیٹ بالائی، شیوا لال نگر، ستنا گلی، ضیاء گوڑہ، مستعد پورہ مکمل، کرما بستی، ٹی آر ایس گلی، بھرت نگر، گنگا نگر، شیواجی لائن اور قریبی علاقے شامل ہیں۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے صارفین سے خواہش کی کہ وہ پانی کا ذخیرہ کرلیں۔