حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری چارمینار کے بموجب 30 اگست کو چارمینار ، کشن باغ اور بہادر پورہ برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر صبح 10 تا 2 بجے دن کے درمیان خلوت ، شاہ علی بنڈہ نیو روڈ ، بیلہ ، ہری باولی ، چراغ علی نگر ، زو کوارٹرس میں جب کہ 2 تا 6 بجے شام کے درمیان کشن باغ ، بہادر پورہ ، ایم او کالونی ، محمود نگر ، آر ٹی او کا عقبی حصہ میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔
ll اے ڈی ای آسمان گڑھ کے بموجب 30 اگست کو سومناتھ ٹمپل مسجد سلیمہ خاتون ، نور خاں بازار ، سری پورم کالونی ، چنچل گوڑہ ، آریہ سماج اور پلٹن برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے بموجب صبح 11 تا 2 بجے دن کے درمیان سومناتھ ٹمپل فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے یثرب نگر ، کمیونٹی ہال ، درگاہ حضرت بابا بہاؤ الدین ؒ ، صدیق پاٹی ، سومناتھ مندر ، نرسری پی ٹی ، اے سی پی آفس ، گھماس ، جواہر نگر ، مولانا آزاد نگر ، پنجاب بینک ، رامچندرا نگر ، امان نگر ، تالاب کٹہ روڈ میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔ اسی طرح مسجد سلیمہ خاتون برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے پوسٹ آفس ، صدیقی ٹراک ، مسجد سلیمہ خاتون ، انور اسکول ، خان نگر ، فضل صدیقی ، محمد نگر ، تالاب مجید ، بھوانی نگر ، دو نمبر گلی کے علاوہ نور خاں بازار فیڈر کے تحت بالسٹی کھیت ، نور خاں بازار ، سنٹرل بینک ، گرلز اسکول ، دارالشفاء چمن ، حسینی محلہ ، انڈین بینک ، مدینہ کامپلکس ، بود علی شاہ کی کھڑکی ، ایم سی ایچ آفس علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔ جب کہ صبح 11 تا ایک بجے دن کے درمیان سری پورم کالونی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے سری پورم کالونی ، فرینڈس کالونی ، ایسٹ اینڈ ویسٹ پرشانت نگر ، افضل نگر ، بنجارہ نگر ، ریس کورس روڈ ، آر ٹی او آفس اسی طرح چنچل گوڑہ فیڈر کے تحت چنچل گوڑہ فیڈر کے تحت جیل کوارٹرس ، آبدار خانہ ، ایم بی ٹی آفس ، مہندی کارنر ، کھلہ ، انجمن ، مروا ہوٹل ، گرین لینڈ ہوٹل ، چنچل گوڑہ مین روڈ جب کہ آریہ سماج فیڈر کے تحت اکبر باغ ، آریہ سماج ، عیدگاہ ، اسٹینلی اسکول ، فائر اسٹیشن ، دلکشا فنکشن ہال ، مسجد امیر فاطمہ ، درگاہ حضرت اجالے شاہؒ ، وشواپارٹمنٹ ، سی بلاک کوارٹرس ، اکبر باغ چوراہا اور پلٹن فیڈر کے تحت مسجد امیر فاطمہ ، انیتا نرسنگ ہوم ، چیورلٹ ، چرماس ، اکبر باغ ، ہری ہرا ٹمپل ، آنند نگر ، جے ایم آر انکلیو اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔