شہر کے مختلف علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری چارمینار کے بموجب شیوارام پلی برقی سب اسٹیشن کے تحت کندیکل گیٹ برقی فیڈر کی درستگی و مرمت عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر صبح 10 تا 2 بجے دن کے درمیان چندرائن گٹہ ، دردانہ ہوٹل ، سائی بابا نگر ، غازی ملت کالونی ، جی ایم چھاونی ، کندیکل گیٹ ، پھول باغ ، چھتری ناکہ ، اپوگورہ ، شیواجی نگر ، نصیب نگر ، رکھشا پورم ، اندرا نگر ، الجبیل کالونی ، پٹیل نگر ، امبیکا نگر ، جمال بنڈہ ، ممتاز باغ ، حافظ بابا نگر اور دیگر علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔
٭٭    اے ڈی ای آسمان گڑھ کے بموجب 3 دسمبر کو آئی ایس سدن ، کنچن باغ ، سنگارینی کالونی ، نور خاں بازار اور چنچل گوڑہ برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے بموجب آئی ایس سدن برقی فیڈر کے تحت اولڈ اینڈ نیو سنتوش نگر ، اویسی نگر ، حسن آباد ، رائل سی ہوٹل ، ثنا ٹی پوائنٹ ، کنارا بنک ، ترکاری پی ٹی ، کرسٹل بار لین ، آئی ایس سدن روڈ کے علاوہ کنچن باغ برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے کنچن باغ ، راج نرسمہا نگر کالونی ، غوث نگر ، اندرا نگر ، ریاست نگر ، غلام مصطفی نگر ، مدھانی ڈپو ، حیات ہوٹل ، حبیب نگر ، پھسل بنڈہ روڈ اور دیگر قریبی علاقوں میں صبح 11 تا 2 بجے دن کے درمیان برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔ جب کہ سنگارینی کالونی برقی فیڈر کے تحت آٹو میٹر سیل آفس سنگارینی پارک ، آدرش نگر نالہ ، سرسوتی شیشومندر ، سرور نگر چیرو کٹہ ، سنگارینی کالونی اور نور خاں بازار برقی فیڈر کے تحت بالسٹی کھیت ، نور خاں بازار ، یونائٹیڈ بیکری ، نور کیفے ، کومٹ واڑی ، سنٹرل بنک ، گرلس اسکول ، دارالشفاء چمن ، حسینی علم ، لال مٹی درگاہ ، ایم سی ایچ آفس اور دیگر قریبی علاقوں میں دوپہر 3 تا 6 بجے شام کے درمیان برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔ چنچل گوڑہ برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے دلکشا فنکشن ہال ، مسجد امیر فاطمہ ، سی بلاک کوارٹرس ، اکبر باغ چوراہا روڈ ، سعید آباد ، ریڈی بستی ، ماتوسری انجینئرنگ کالج ، ڈی کوارٹرس ، نیو انڈیا ہوٹل ، مہدی پورہ ، مادنا پیٹ مارکٹ ، دھوبی گھاٹ ، اے سی پی آفس ، سعید آباد ، مین روڈ ، فش مارکٹ ، بھوج ریڈی انجینئرنگ کالج ، جیل کوارٹرس ، چنچل گوڑہ گرلس اسکول ، زم زم میڈیکل ہال اور دیگر قریبی علاقوں میں صبح 10 تا 5 بجے شام کے درمیان برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔