حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : اے ڈی ای آسمان گڑھ کے بموجب 17 اپریل کو لکشمی نگر اور جی اے بینک کالونی برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی جس کے پیش نظر صبح 10 تا 2 بجے دن لکشمی نگر فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے جیانگر ، پشپا نیلائم ، سبرامنیہ نگر ، لوک یوکتا کالونی ، اندرا پرشٹا کالونی ، لکشمی نگر جب کہ جی اے بینک کالونی فیڈر کے تحت کرن باغ ، جی اے پارک ، جی اے کالونی ، نیو رائل اسکول ، سرینواسا کمیونٹی ہال ، راما لانیم ، پدماوتی کلیانہ منڈپم ، کنارا بینک اور سرور نگر ٹینک بنڈ روڈ علاقوں میں 3 بجے دن تا 6 بجے شام کے درمیان برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔