شہر کے مختلف علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای سنٹرل بریک ڈاؤن چارمینار کے بموجب 2 اگست کو شیوارام پلی برقی سب اسٹیشن کی درستگی و مرمت عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر صبح 6 تا 8 بجے دن اور 12 تا 2 بجے دن کے درمیان میر عالم واٹر ورکس ، جہاں نما ، تیگل کنٹہ ، مصطفی نگر ، دانم جو پوڈی ، گڑی کا دواخانہ ، شمشیر گنج ، کالا پتھر ، نواب صاحب کنٹہ ، راجن کالونی ، زو پارک ، حسن نگر ، انصاری روڈ ، امجد اللہ باغ ، سائنا باغ اور تاڑبن وغیرہ میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔ جب کہ صبح 8 تا 10 بجے دن اور 2 تا 4 بجے دن چندولال بارہ دری صنعتی علاقہ ، ایس آر ٹی کالونی ، بلال نگر ، مصری گنج ، فتح دروازہ ، قاضی پورہ ، فائر اسٹیشن ، دودھ باولی ، غازی بنڈہ ، علی نگر ، گورنمنٹ پالی ٹکنیک ، آئی ٹی آئی کالونی ، 2 آر ٹی کالونی ، رنمست پورہ ، شکر گنج ، بہادر پورہ ، عثمان باغ اور دیگر علاقہ جات اسی طرح صبح 10 تا 12 اور 4 تا 6 بجے دن کے درمیان کشن باغ ، اللہ مسجد ، کونڈا ریڈی گوڑہ ، دیوی باغ ، زو کوارٹرس ، بہادر پورہ کالونی ، پرانا پل ، شریف نگر ، اسد بابا نگر ، محمود نگر ، ایم او کالونی ، چراغ علی نگر ، سکھ چھاونی ، این ایم گوڑہ ، حڈا کالونی ، شیوا جی نگر ، سی سی ایم ڈی ، عطا پور ، رام باغ ، پانڈو رنگا نگر اور دیگر جب کہ 12 تا 2 بجے اور 4 تا 6 بجے دن جناپریہ ، حیدرگوڑہ ، فرینڈس کالونی ، اے جی کالونی ، ویکر سیکشن کالونی ، اسٹار ہوٹل ، رادھا کرشنا نگر ، عطا پور ، ایشور تھیٹر ، مجسمہ گاندھی اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔
٭٭ ڈی ای کنسٹرکشن سنٹرل سرکل حیدرآباد کے بموجب 2 اگست کو صبح 11 بجے تا 12 بجے دن 11 کے وی این ایس ایف ( او ایچ ) فیڈر علاقے میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔
٭٭ ڈیویژنل انجینئر سنٹرل سرکل حیدرآباد کے بموجب 2 اگست کو گاندھی نگر برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔
٭٭ اے ڈی ای سیف آباد کے بموجب 2 اگست کو نمائش برقی فیڈر کی درستگی و مرمت عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر صبح 10 تا 2 بجے دن کلکٹر آفس ، گاندھی بھون ، بورڈ آف انٹر میڈیٹ ، اے بی آئی ڈی ایس اور جگدیش مارکٹس علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔ جب کہ آئی سی کوارٹرس فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے آئی سی کوارٹرس ، ارم منزل اور آئی آئی پی ایم انسٹی ٹیوٹ آف کالج میں 12 تا 3 بجے دن برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔