حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری ، چارمینار کے بموجب 4 اکٹوبر کو میر عالم ، اے جی کالونی ، این ایم گوڑہ یو جی سی ، شیوالائیم ، بی بی بازار ، مسرت فنکشن ہال بوائز ٹاون ، فلک نما جہاں نما ، بہادر پورہ برقی سب اسٹیشنوں کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر اے جی کالونی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے اے جی کالونی ، شری مالے نگر ، رامکی اپارٹمنٹ اور قریبی علاقوں میں صبح 10 تا 11 بجے دن جب کہ میر عالم فیڈر کے تحت صبح 11 تا 2-30 بجے دن جہاں نما ، میر عالم واٹر ورکس ، مصطفی نگر ، تیکل کنٹہ ، خواجہ پہاڑی ، تاڑبن ، موچی کالونی ، انصاری روڈ ، دانما جھونپڑی ، اویسی ہلز ، سنجے گاندھی نگر ، گڑی کا دواخانہ ، اٹرو ہلز کالونی ، حسن نگر ، زو پارک اور قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔ اسی طرح این ایم گوڑہ یو جی سی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے تیجسوانی نگر کالونی ، عطا پور ، سی بی آئی ٹی کالونی ، سومی ریڈی نگر اور قریبی علاقوں میں صبح 11 تا ایک بجے دن ، شیوالائیم فیڈر کے تحت پرانا پل ، پیٹلہ برج ، ایس وی نگر ، پاردی واڑہ اور قریبی علاقہ جات ، بی بی بازار فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے بی بی بازار ، تالاب کٹہ ، مغل پورہ اور قریبی علاقہ جات میں صبح 11 تا ایک بجے دن ، مسرت فنکشن ہال اور بوائز ٹاون برقی فیڈرس کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے شمع ٹاکیز ، جہاں نما ، بوائز ٹاون اور قریبی علاقہ جات میں 12 تا 2 بجے دن جب کہ فلک نما اور جہاں نما برقی فیڈرس کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے فلک نما ، ایم آر او آفس ، رعیتو بازار ، بس ڈپو ، انجن باولی ، جہاں نما ، خواجہ پہاڑی ، نواب صاحب کنٹہ ، شاہین نگر اور دیگر قریبی علاقوں میں 12 تا 2 بجے دن اور اسی طرح بہادر پورہ برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے عطا پور آفس کے روبرو والا حصہ ، کشن باغ ، آر ٹی او آفس کا عقبی حصہ میں 12 تا ایک بجے دن برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔