حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے بعض علاقوں میں بارش کی پیش قیاسی کی تھی ۔ آج شہر حیدرآباد کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے گرمی سے پریشان شہریوں کو راحت ہوئی ۔ سکندرآباد کے علاوہ ملکاجگیری ، قطب اللہ پور ، کاپرا ، شیر لنگم پلی ، الوال ، نرینڈ میٹ ، کونڈا پور میں ہلکی بارش ہوئی جب کہ نریڈمیٹ میں تیز بارش کے بعد پانی مکانات میں داخل ہوا ۔ حیدرآباد محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے اطلاع دی کہ کل بھی موسم آبر آلود رہے گا اور بارش کا امکان ہے ۔۔