شہر کے بعض مقامات پر آج برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد 8 فروری (پریس نوٹ) اے ڈی ای مہدی پٹنم کے بموجب 9 فروری کو صبح 9 تا ایک بجے دن پیراماؤنٹ برقی فیڈر کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی جس کے پیش نظر پیراماؤنٹ کالونی، پیپر بورڈ اور حکیم پیٹ کے جزوی حصہ میں مذکورہ اوقات کے دوران برقی سربراہی مسدود رہے گی۔ جبکہ دوپہر 2 تا 6 بجے شام کے درمیان حکیم شاہ کالونی برقی فیڈر کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی جس کے پیش نظر برنداون کالونی، پیراماؤنٹ کالونی کا جزوی حصہ، منی برنداون کالونی، ڈیلکس کالونی، حکیم شاہ کالونی، ویراٹ نگر اور سبزہ کالونی میں مذکورہ واقعات کے دوران برقی سربراہی مسدود رہے گی۔
٭ اے ڈی ای سنٹرل بریک ڈاؤن چارمینار کے بموجب 9 فروری کو کندیکل گیٹ برقی فیڈر کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی۔ جس کے پیش نظر صبح 10 تا 5 بجے شام تالہ کنٹہ، پھول باغ، سدھارتھ نگر اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی۔