کرشنا ڈرنکنگ واٹر سپلائی میں لیکیج ، آبرسانی بورڈ کا اعلان
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( آئی ایس ایس ) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے بموجب رنگ مین ایک کرشنا ڈرنکنگ واٹر سپلائی فیز 2 بالا پور چوراہا میں 1600 ایم ایم ڈائیا پی ایس سی میں بھاری لیکیج کے باعث جمعرات کو شہر کے بعض علاقوں میں سربراہی آب مسدود رہے گی ۔ بورڈ کے مطابق سربرآہی آب مسدود رہنے والے علاقوں میں راجیو گروہا کلپا الماس گوڑہ ، اے آر سی آئی بالا پور ، جب کہ ڈیویژن دس کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے بابا نگر ، پھسل بنڈہ ، ریاست نگر ، معین باغ ، فتح شاہ نگر ، شمس آباد ایرپورٹ ، مدھانی ، ڈی آر ڈی ایل ، آر سی آئی ، سی آر پی ایف ، اپوگوڑہ ، سائی بابا نگر ، شیواجی نگر ، للیتا باغ اور ڈیویژن II جی ایم نگر کے تحت آنے والے علاقہ جات میں سربراہی آب مسدود رہے گی ۔۔
اخلاق احمد کے قتل کے خلاف
آج جلسہ عام
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے 8 اکٹوبر اردو گھر مغل پورہ پر اخلاق احمد کے قتل کے خلاف ایک جلسہ عام زیر صدارت جناب محمد عبدالرحیم قریشی صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت و اسسٹنٹ جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ منعقد ہوگا ۔ اس جلسہ کو جناب احمد پاشاہ قادری ، ڈاکٹر پانڈورنگاریڈی ، مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ امیر ملت اسلامیہ آندھرا پردیش ، جناب عزیز پاشاہ سابق رکن راجیہ سبھا ، سی پی ایم ، جناب انعام الرحمان غیور ، جناب عمر احمد شفیق نائب معتمد عمومی کل ہند مجلس تعمیر ملت مخاطب کریں گے ۔۔