حیدرآباد ۔ 31 جنوری (آئی این این) حیدرآباد میٹرو پولٹین واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے بموجب 2 فبروری پیر کو صبح 6 تا 6 بجے شام منجیرا واٹر سپلائی اسکیم مرحلہ دوم کے تحت کلاب گور تا حیدر نگر پائپ لائن کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی جس کے پیش نظر مذکورہ بالا تاریخ کو کے پی ایچ بی کالونی، حیدر نگر، جگت گیری گٹہ، آلوین کالونی، جیڈی میٹلہ، شاہ پور نگر، چنتل، بھاگیہ نگر سیکشن، قطب اللہ پور، الورال ریزروائر سپلائی، نظام پیٹ اور بولارم میں سربراہی آب مسدود رہے گی۔ بورڈ نے صارفین سے خواہش کی کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور بورڈ کا تعاون کریں۔