شہر کے بعض حصوں میں شدید بارش

حیدرآباد۔/2مارچ، ( سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں آج شام بارش ہوئی۔ بعض علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی ۔ معظم جاہی مارکٹ ، نامپلی، سدی عنبربازار کے علاوہ ترملگری، الوال، بولارم اور شاہ میر پیٹ میں موسلادھار بارش کی اطلاع ہے۔ بارش کی وجہ سے ان علاقوں میں ٹریفک جام ہوگئی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔