حیدرآباد ۔ 19 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر شہر کے اطراف 12 لاجسٹکس پارکس قائم کرنے کے منصوبہ پر عمل آوری کے لیے حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے کوشش تیز کردی ہے ۔ پہلے مرحلے کے تحت ایک پارک وجئے واڑہ ہائی وے نزد باٹا سنگارام ولیج اور ایک منگل پلی ولیج ناگر جناساگر ہائی وے قریب او آر آر بنگلور جنکشن پر پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کی حیثیت پر تعمیری کاموں کا آغاز ہوگا ۔ منصوبہ کے مطابق ہیوی گاڑیاں ، ٹرک اور سامان سے لدی گاڑیوں کا باٹا سنگارم سڑک پر داخلہ ممنوع رہے گا ۔ باٹا سنگارام میں 40 ایکڑ اراضی پر 35 کروڑ کی لاگت سے ایک پارک جس کی تکمیل دسمبر تک مکمل ہوگی ۔ منگل پلی پارک 22 ایکڑ اراضی پر تخمینی لاگت 20 کروڑ کے صرفہ سے مارچ 2019 تک تکمیل ہوگا ۔ حمڈا کی دفتری اطلاعات کے مطابق اس لاجسٹک پارکس میں ڈرائیورس کے لیے ہوٹل ، دھابہ ، پٹرول پمپس ، لاری کی مرمت کے لیے گیاریج اور سامان کو رکھنے کے لیے گودام بھی تیار کیے جائیں گے ۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے قبل ازیں اس کا سنگ بنیاد رکھا ہے ۔۔