شہر کی 169 جھیلوں کے موقف پر تخمینی کمیٹی کی رپورٹ طلبی

حیدرآباد ۔ 3 اگسٹ ۔ (آئی این این ) تلنگانہ مقننہ کی تخمینہ کمیٹی نے حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (حمڈا) اور جی ایچ ایم سی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے حدود میں واقع 169 جھیلوں اور تالابوں کے موقف پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ اس کمیٹی کے آج یہاں اسمبلی احاطہ میں منعقدہ اجلاس میں کمیٹی کے چیرمین راما لنگا ریڈی اور ارکان ایم ایس پربھاکر ، جناردھن ریڈی ، راجیشور ریڈی اور امین الحسن جعفری نے شرکت کی ۔ اس کمیٹی کے ذمہ داروں نے 11 اگسٹ کو درگم چیرو ، آئی ڈی ایل چیرو اور حسین شاہ ولی جھیل ( حسین ساگر) کا معائنہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔