حیدرآباد ۔ /8 مئی (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر مہیندر ریڈی نے آج 44 انسپکٹران کے تبادلے عمل میں لائے تاہم ان تبادلوں میں ساؤتھ زون کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک بھی مسلم انسپکٹر کو 17 پولیس اسٹیشنوں میں تعینات نہیں کیا گیا ہے۔اس زون میں ایسے کئی پولیس اسٹیشنس ہیں جو فرقہ وارانہ حساس نوعیت کے ہیں اور اقلیتی آبادی والے علاقے ہیں۔ آج کے تبادلوں میں انسپکٹر گاندھی نگر کا تبادلہ ٹریفک ونگ میں کردیا گیا ہے ۔ سی اوما مہیشور راؤ ٹریفک بنجارہ ہلز کو انسپکٹر گاندھی نگر مقرر کیا گیا ہے ، اے گنگا ریڈی انسپکٹر رام گوپال پیٹ پولیس اسٹیشن کو ملک پیٹ پولیس اسٹیشن ، محمد وحید الدین کو انسپکٹر رام گوپال پیٹ ، این ستیہ نارائنا انسپکٹر ملک پیٹ ، اے سرینواسلو انسپکٹر سعیدآباد کو اسپیشل برانچ میں تبادلہ کردیا گیا ۔ اے سرینواس راؤ ڈیٹکٹیو انسپکٹر مہانکالی کو انسپکٹر سعیدآباد ، وی جئے پال ریڈی انسپکٹر نلہ کنٹہ کو اسپیشل برانچ ، ایس سنتوش کرن اسپیشل برانچ سے انسپکٹر نلہ کنٹہ ، پی وینکٹ رمنا انسپکٹر عنبرپیٹ سے اسپیشل برانچ ، رام موہن ریڈی سائبر کرائم سے انسپکٹر عنبرپیٹ ، جی سرینواس انسپکٹر سلطان بازار و مین کنٹرول روم ، پی شیوشنکر ایڈیشنل انسپکٹر سعیدآباد کو انسپکٹر سلطان بازار ، ایل راجہ وینکٹ ریڈی انسپکٹر چادر گھاٹ کو ویسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم ، پی ستیہ انسپکٹر شاہ عنایت گنج کو چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن ، محمد ماجد انسپکٹر کالا پتھر کا ٹریفک ونگ میں تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ اسی طرح سندیپ ریڈی ایڈیشنل انسپکٹر ٹریفک کاچی گوڑہ کو انسپکٹر کالا پتھر ، کے وی ایم پرساد انسپکٹر سنتوش نگر کو ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ ، ایم شنکریا ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ سے انسپکٹر سنتوش نگر ، اے پی آنند کمار انسپکٹر نارتھ زون ٹاسک فورس کو اسپیشل برانچ ، اے گنگارام انسپکٹر مغل پورہ کو ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم ، آر دیویندر ایڈیشنل انسپکٹر چھتری ناکہ کو مغل پورہ پولیس اسٹیشن ، آر کرن کمار سنگھ انسپکٹر کلثوم پورہ کو لالہ گوڑہ پولیس اسٹیشن ، آر ایم رام موہن راؤ اسپیشل برانچ سے کلثوم پورہ ، این سدھیر انسپکٹر بوئن پلی کو ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ ، کے کرن ایڈیشنل انسپکٹر رین بازار کو بوئن پلی پولیس اسٹیشن ، پی روی کرن انسپکٹر تروملگری کو ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ ، آر ستیہ نارائنا راجو ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ سے ترملگری پولیس اسٹیشن ، کے کشور کمار ایڈیشنل انسپکٹر سلطان بازار کو ڈی سی پی ویسٹ زون میں تبادلہ کیا گیا ہے ۔ کے نرہری ایڈیشنل انسپکٹر منگل ہاٹ کو ٹریفک ونگ ، وائی وینکٹیشور راؤ ٹریفک گوشہ محل انسپکٹر سے اسپیشل برانچ ، این بی رتنم اسپیشل برانچ سے ٹریفک ونگ ، ماجد علی خان سائبر کرائم سے ایڈیشنل انسپکٹر سعیدآباد ، ستیش کمار ، کے روی انسپکٹر ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ کو ٹریفک ونگ ، بی سری ہری سٹی سکریٹری ونگ ، کے سرینواس کو ٹریفک ونگ میں تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ پی سریناتھ ریڈی ایڈیشنل انسپکٹر کالا پتھر کو ڈیٹکٹیو انسپکٹر گاندھی نگر ، پی ستیش ڈیٹکٹیو انسپکٹر گاندھی نگر کو ایڈیشنل انسپکٹر کالا پتھر ، پی ایس اوما مہیشور راؤ کو ٹریفک ای چالان ، پی شیوا بھاسکر کو اسپیشل برانچ ، بی سدرشن ریڈی کو اسپیشل برانچ ، کے ایم کرن کمار کو انسپکٹر فلک نما اور ایس سدرشن انسپکٹر ٹریفک بیگم پیٹ پولیس اسٹیشن کا تبادلہ اسپیشل برانچ میں کردیا گیا ۔ کمشنر پولیس نے تبادلہ ہونے والے عہدیداروں کو اپنے نئے عہدوں پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔