حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : خالصہ سیوا دل کی جانب سے گردوارہ صاحب سکندرآباد ، گردوارہ گرو سنگھ سبھا ، افضل گنج پربندھک کمیٹیوں اور امرت سوما پریوار کے اشتراک سے دو روزہ اتم رس کیرتن دربار کا 23 اور 24 فروری کو بڑے پیمانہ پر اہتمام کیا جارہا ہے ۔ یہ پروگرام پہلے سکھ گرو اور سکھ مت کے بانی گرو نانک کے 550 ویں ’ پرکاش پورب ‘ ( یوم پیدائش ) کے معنون ہے ۔ گردوارہ صاحب سکندرآباد کے صدر ایس بلدیو سنگھ بگہ نے سکریٹری اوتار سنگھ خندوجا ، خالصہ سیوا دل صدر سریندر پال سنگھ ، ممبرس ہرپیت سنگھ گلاٹی ، راجندر سنگھ ٹھکرال اور گرمیت سنگھ مکھیجا کے ہمراہ کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو منعقد ہونے والے اس اجتماع میں ملک کے مختلف مقامات کے مشہور راگی جتھے گربانی کیرتنس اور کتھائیں پیش کریں گے اور سکھ گروس کی تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے ۔ سریندر پال سنگھ نے کہا کہ اتم رس کیرتن دربار ( بڑا اجتماع ) 23 فروری کو شام 7-30 تا 11 بجے شب گردوارہ گرو سنگھ سبھا ، گرونانک مارگ ، افضل گنج پر منعقد ہوگا ۔ اور 24 فروری کو 11 تا 3-30 بجے دن کیز ہائی اسکول سکندرآباد پر منعقد ہوگا ۔ دو روزہ پروگرامس میں شرکاء کیلئے گرو کا لنگر کا اہتمام کیا جائیگا ۔۔