حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں آج شب برأت کے مبارک موقعپر ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں کو گزشتہ ایک ماہ سے جاری شدید گرمی کی لہر سے راحت محسوس ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست تلنگانہ میں گزشتہ تین دن کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج کمیی ہوئی ہے۔ حیدرآباد کا درجہ حرارت جو 44 ڈگری تک پہونچ گیاتھا ، اب گھٹ کر 39 ڈگری تک پہونچ گیا ہے ۔ اس طرح اضلاع کھمم ، کریم نگر ،نظام آباد ، عادل آباد وغیرہ میں جہاں کا درجہ حرارت 47 ڈگری تا 45 ڈگری تک پہونچ گیا تھا ۔اب گھٹ کر 40 اور 42 ڈگری ہوگیا ہے ۔ ریاست کے مختلف ا ضلاع کے علاوہ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ ریاست میں ماقبل مانسون موسمی تبدیلیوں کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔