حیدرآباد ۔ 5۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ بننے کے بعد سے حیدرآباد میں زائداز 16 لاکھ گاڑیوں کا اضافہ ہوا ہے ۔ صرف گزشتہ سال ہی چار لاکھ 46 ہزار گاڑیوں کا اضافہ ہوا ۔ گزشتہ سال کے ختم تک گریٹر حیدرآباد میں گاڑیوں کی تعداد بڑھ کر 53 لاکھ 21 ہزار ہوگئی ۔ حیدرآباد میں ہر سال گاڑیوں کی تعداد میں تقریباً تین لاکھ کا اضافہ ہورہا ہے سال 2012 اور 2016 کے درمیان چار لاکھ گاڑیوں کا اضافہ ہوا اور سال 2017 سے اب تک چار لاکھ چالیس ہزار گاڑیوں کا اضافہ ہوا ہے ۔