حیدرآباد /6 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر کے علاقہ نلہ کنٹہ سے ایک کمسن لڑکی کا اغواء کرلیا گیا ۔ اغواء کاروں نے کل تین بچوں کو اغواء کرلیا تھا تاہم صرف ممتا نامی 5 سالہ لڑکی کو لیکر فرار ہوگئے بتایا جاتا ہے کہ اغواء دو اجنبی خواتین تھیں جنہوں نے ممتا کے علاوہ 9 سالہ نوین جو ممتا کا بھائی بتایا گیا ہے کہ علاوہ ایک اور 9 سالہ لڑکی انکیتا کو چھوڑ دیا ۔ پہلے ان تینوں کو ان اجنبی خواتین نے آٹو میں بٹھالیا تھا ، انکیتا اور نوین تارناکہ کے علاقہ میں چھوڑ دیا گیا اور ممتا کو اجنبی اغواء کار خواتین اپنے ساتھ لیکر چلی گئیں ۔ پولیس نے اس اطلاع کے ساتھ ہی سخت چوکسی اختیار کرتے ہوئے ممتا کی تلاش شروع کردی ہے ۔