حیدرآباد۔ 31 جولائی (این ایس ایس) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے اعلان کیا کہ کرشنا فیز۔ 3 میں پائپ لائن کے کاموں کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں 2 اگست کو صبح 6 بجے سے 3 اگست صبح 6 بجے تک پانی کی سربراہی نہیں ہوگی۔ یہ علاقے ہیں: ہائی ٹیک سٹی، کونڈا پور، مادھاپور، جوبلی ہلز، بیگم پیٹ اور کوکٹ پلی کے علاوہ بالاپور، راجیو گروہا کلپا، الماس گوڑہ، اے آر سی آئی، میلاردیوپلی، مدھوبن، پی ڈی پی، راجندر نگر، حیدر گوڑہ، کشن باغ، سلیمان نگر، عطا پور، ریڈ ہلز، سیکریٹریٹ، مہدی پٹنم، کاکتیہ نگر، وجئے نگر، پرشاسن نگر، جرنلسٹ کالونی، فلم نگر، لنگم پلی، گچی باؤلی، مادھاپور، حفیظ پیٹ، کے پی ایچ بی کالونی، بورا بنڈہ، گائتری نگر، اللہ پور، راما راؤ نگر۔