شہر میں مزید گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

حیدرآباد 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ میں موسم آئندہ چند دن کے دوران خشک رہے گا۔ تاہم دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے چند دنوں میں ریاست تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ ژالہ باری، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 25 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ہوئی بارش میں سب سے زیادہ نلگنڈہ کے علاقہ چندور میں ریکارڈ کی گئی۔