بعض گھروں میں 100 سے زائد ووٹرس۔ ایک ہی ووٹ رکھنے والے ہزاروں مکانات
حیدرآباد ۔ 25 ستمبر (سیاست نیوز) فہرست رائے دہندگان میں عجیب و غریب لطائف پیش آرہے ہیں۔ ایک ہی گھر کے پتہ پر 100 سے زائد رائے دہندگان ہونے کا انکشاف ہونے کے بعد ایک ہی گھر میں صرف ایک ہی ووٹ رکھنے والوں کی تعداد بھی کچھ کم نہیں ہے۔ ضلع حیدرآباد میں 10.36 لاکھ مکانات انٹنسیو ریویزن آف الیکٹرول رولس (آئی آر ای آر) میں ان ووٹرس کی تعداد 4.46 لاکھ ہے یعنی تقریباً 45% ایک ہی ووٹرس والے گھر ہیں۔ جی ایچ ایم سی کے کہنے کے مطابق عملہ گھر گھر جاکر ووٹر لسٹ کا جائزہ لیا چکا ہے مگر مختلف سیاسی پارٹیوں کا کہنا ہیکہ فہرست رائے دہندگان کی تیاری میں لاپرواہی برتی گئی ہے اور حالیہ دنوں میں تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ منعقدہ ای سی کے اجلاس میں بھی اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی۔ ایک ہی گھر کے پتہ پر 100 سے زائد ووٹرس کے انکشاف کے بعد ایک گھر میں صرف ایک ہی ووٹر ہونے کے انکشاف نے سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔ فہرست رائے دہندگان کے مطابق صرف ایک ہی ووٹ رکھنے والے گھروں کی تفصیلات۔
ایک ہی پتہ پر 49-25 ووٹس والے گھروں کی تعداد 7177، 74-50 ووٹس والے گھروں کی تعداد 747، 75 تا 100 ووٹس والے گھروں کی تعداد 239 اور 100 سے زائد ووٹس والے گھروںکی تعداد 228 ہے۔