عوام سے بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے مئیر حیدرآباد کی اپیل ‘
زونل کمشنر بلدیہ حیدرآباد نے اپوگوڑہ میں بارش سے شدید متاثر ہونے والے خاندانوں کو کرشنا وینی اسکول‘ کے علاوہ دیگر مقامات پر منتقل کیا۔ کمشنر مجلس بلدیہ ڈاکٹر جناردھن ریڈی نے بتایا کہ بلدی حدود میں شدید بارش کے سبب صورتحال ابتر ہوچکی ہے اور پانی کی نامناسب نکاسی کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی عملہ کو پانی کی نکاسی کیلئے متحرک کردیا گیا ہے۔ ملکا جگری ‘ عنبرپیٹ ‘ اپل‘ ناچارم‘ بہادر پورہ کے متاثرہ علاقوں کے علاوہ مائیتری وانم امیرپیٹ اور بالا نگر کے علاقوں میں ایمرجنسی خدمات کو تیز کردیا گیا ہے۔ سدی عنبر بازار نزد بیگم بازار پولیس اسٹیشن کے قریب بارش کے سبب نالہ ابل پڑنے کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت مفلوج ہو گئی اور کئی گھنٹوں تک شہر کی اس مصروف ترین سڑک پر ٹریفک کو بحال نہیں کیا جاسکا ۔ شہر کی کئی اہم سڑکوں پر موٹر کاروں اور موٹر سیکلوں کے ناکارہ ہوجانے کے سبب لوگوں کو گاڑیوں کو دھکا مارتے دیکھا گیا۔ سدی عنبر بازار اور بیگم بازار کی سڑک پر بارش کے پانی کے سبب دو بسیں فیل ہو گئی ۔ خیریت آباد‘ نامپلی ‘ لکڑی کاپل‘ مانصاحب ٹینک‘ کالا پتھر‘ تاڑبن‘ شاہین نگر کے علاوہ پرانے شہر کے کئی علاقوں میںپانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ کشن باغ اور بہادر پورہ کے درمیان کے نالہ کے ابل پڑنے کے سبب ہزاروں لوگ پھنس گئے تھے جبکہ اس نالہ کی توسیع حالیہ عرصہ میں کی گئی ہے۔ شہر میں کئی مقامات پر برقی سربراہی منقطع کردیئے جانے کے سبب تاریکی چھائی رہی رات دیر گئے تک بھی برقی بحال نہیں کی جا سکی۔ مسلسل موسلا دھار بارش کے سبب دونوں شہر وں کے کئی علاقوں میں لوگ کئی گھنٹوں تک پھنسے رہے اور انہیں اپنے مکانات تک پہنچنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بندلہ گوڑہ ‘ ٹولی چوکی‘ مہدی پٹنم‘ مرادنگر‘ کاروان‘ آصف نگر ‘ صابر نگر‘ گولکنڈہ اور دیگر علاقو ںمیں بھی بار شکا پانی مکانا ت میں داخل ہونجانے کی شکایات موصول ہوئیں ۔ مئیر جی ایچ ایم سی مسٹر بی رام موہن نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مکانات سے بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔