ہیلت کیر کے لیے حیدرآباد اہم مرکز ، کانگریس کے افتتاح کے بعد وزیر صحت لکشما ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : آپٹو میٹری کی دوسری عالمی کانگریس کا آج حیدرآباد میں آغاز ہوا ۔ اس سہ روزہ کانگریس میں دنیا بھر سے 1500 سے زائد مندوبین شرکت کررہے ہیں جن میں ریسرچرس ، آپٹومیٹر سٹس ایجوکیٹرس ، ہیلت پروفیشنلس اور دیگر اسٹیک ہولڈرس شامل ہیں ۔ کانگریس میں دنیاکے ماہرین امراض چشم ، آپٹومیٹری کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ نئے نظریات پیش کریں گے ، ریسرچ اور نالج سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کر کے اس کانگریس کا افتتاح وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ہیلت کیر کے لیے ایک اہم مرکز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ ریاست میں طبی نگہداشت پر اہم توجہ دے رہی ہے اور ہیلت پروگرامس کے لیے مناسب بجٹ منظور کیا گیا ہے ۔ جس کے نتیجہ میں صحت کے شعبہ میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ علاج و معالجہ کو زیادہ قابل گنجائش بنانے توجہ دے رہے ہیں اور آنکھوں کے علاج پر توجہ دے رہے ہیں جس سے اندھے پن کی تعداد میں کمی ہوئی ہے ۔ حکومت تلنگانہ کے مشیر پاپا راؤ نے مزید آپٹو میٹرک اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔ ڈاکٹر جی ناگیشور راؤ ، چیر ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ دنیا بھر میں 36 ملین سے زیادہ لوگ نابینا ہیں اور ہندوستان میں اس کا 25 فیصد ہے ۔ انہوں نے اندھے پن کو روکنے کے لیے ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے شروع کردہ پروگرامس سے واقف کروایا ۔ نیشنل آرگنائزنگ کمیٹی چیر اینڈ سی ای او انڈیا ویژن انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر اوڈوک نے بھی مخاطب کیا ۔ مسٹر شمیم این رزاق ، صدر ایشیا پیسیفک کونسل آف آپٹومیٹری نے کہا کہ اس میں چیالنجس برقرار ہیں اور ان پر قابو پانے کی ضرورت ہے ۔ یہ دو سالہ کانگریس ورلڈ کونسل اف آپٹومیٹری کی ایک پہل ہے جس کا اہتمام ایشیا پیسیفک کونسل آف آپٹومیٹری اور انڈین ویژن انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے کیا جارہا ہے ۔۔