حیدرآباد۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) سٹی پولیس کمشنر وی وی سرینواس راؤ نے سنکرانتی تہوار کے دوران لا اینڈ آرڈر کی برقراری کیلئے شہر کی سڑکوں پر پتنگ بازی پر پابندی عائد کی ہے۔ 14 جنوری کی صبح 6 بجے سے 16 جنوری کی صبح 6 بجے تک یہ پابندی رہے گی۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔