حیدرآباد۔یکم نومبر، ( سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں سرِ شام سے ہی سردی کی لہر شروع ہوچکی ہے۔ سورج ڈھلنے کے بعدبعض علاقوں میں درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ صبح کے اوقات میں بھی کہر دکھائی دے رہی ہے۔ اسی دوران چینائی میں شدید بارش کے بعد ساحلی آندھرا میں آئندہ چند دن کے دوران بارش کا امکان ہے۔ تلنگانہ میں بھی سردی کی لہر کا آغاز ہوا ہے جہاں درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی ہے۔عادل آباد میں12.9 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ دارالحکومت حیدرآباد میں 16.5 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت پایا گیا۔