شہر میں سردی کی لہر

حیدرآباد 28 نومبر (یو این آئی) شہر حیدرآباد میں رات کے وقت درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے موسم شدید سرد ہوگیا۔ رات کے اوقات میں درجہ حرارت عام طور پر 20 ڈگری سیلسیس ہوتا ہے لیکن یہ کم ہوکر 15 ڈگری سیلسیس تک جاپہنچا۔ محکمہ موسمیات کے بموجب سردی کا یہ اثر آئندہ چند دن برقرار رہنے کا امکان ہے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آئے۔ دوسری طرف خانگی موسمی ادارے اسکائی میٹ نے بتایا کہ شمال ۔ شمال مغربی علاقوں سے سرد ہواؤں کا رُخ تلنگانہ کی سمت دیکھا گیا ، اس کی وجہ سے عادل آباد کے علاوہ دیگر ریاستوں مہاراشٹرا اور مدھیہ پردیش کے کئی مقامات پر موسم میں تبدیلی واقع ہوئی ۔