حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : رشیئن سنٹر آف سائنس اینڈ کلچر ، چینائی کی جانب سے حیدرآباد میں 10 جون کو ہوٹل میری گولڈ پر رشیئن ایجوکیشن فیر کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس میں زائد از دس انجینئرنگ اور میڈیکل یونیورسٹیز کی جانب سے سبسیڈائزڈ خرچ پر اعلیٰ تعلیم کی پیشکش کی جائے گی ۔ آج یہاں روی چندرن ، ایم ڈی اسٹڈی ابراڈ کے ہمراہ یہ بتاتے ہوئے جنوبی ہند میں رشیئن فیڈریشن کے وائس قونصل ( کلچرل ) مسٹر جی روگلے نے کہا کہ اس ایجوکیشن فیر میں رشیئن گورنمنٹ نے دس اہم ادارے بشمول میڈیکل اور انجینئرنگ پروگرامس کی پیشکش کریں گے ۔ اس فیر کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا اور شام 5 بجے تک جاری رہے گا اور اس میں داخلہ مفت ہوں گے ۔ رشیاء میں حصول تعلیم کے خواہاں امیدواروں کو درکار کار آمد دستاویزات ، سرٹیفیکٹس پیش کرنے پر اسپاٹ داخلے دئیے جائیں گے ۔ پروگرام کی تفصیلات کے لیے دلچسپی رکھنے والے طلبہ 9282221221 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔