شہر میں خشک موسم

حیدرآباد ۔ /7 ستمبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے ساحلی اضلاع میں آج ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا کہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع اور شہر حیدرآباد میں موسم عام طور پر خشک رہا لیکن درجہ حرارت میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ محکمہ نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اے پی اور تلنگانہ میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے ۔