حیدرآباد۔ 15 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کئی سال کے بعد معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر وائی کے ریڈی نے بتایا کہ آئندہ دو تا تین دن بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ ریاست کے بعض حصوں میں غیرمعمولی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں تفصیلات بتائی اور کہا کہ جاریہ مانسون کے دوران حیدرآباد، کریم نگر، کھمم، نلگنڈہ اور رنگاریڈی میں معمول سے زائد بارش ہوئی ہے۔ آج بھی دن میں ہلکی سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تھا۔