شہر میں بارش ، موسم میں خوشگوار تبدیلی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں نصف شب کے بعد اچانک موسلادھار بارش سے عارضی طور پر موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی اور شہریوں کو مسلسل گرمی سے راحت حاصل ہوئی ۔ بارش کے سبب اکثر علاقوں میں سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس کے نتیجہ میں ٹریفک کی آمد و رفت میں خلل ہوا ۔ بعض مقامات پر برقی کی سربراہی مسدود ہوجانے کی شکایات موصول ہوئیں ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔۔