حیدرآباد /22 اگست ( این ایس ایس ) سٹی پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی نے شہر میں پولیس کی اجازت کے بغیر جلسہ و جلوسوں کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کے مقصد سے 24 اگست کو صبح 6 بجے سے 30 اگست کی صبح 6 بجے تک امتناعی احکام نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ جس کے مطابق عمارت مقننہ ، سکریٹریٹ ، جی ایچ ایم سی ، منٹ کمپاونڈ اور دیگر مقامات پر جلسہ جلسوں کے انعقاد اور ہجوم کے جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احکام کے خلاف ورزی کرنے والے حیدرآباد سٹی پولیس قانون کے مطابق مستوجب سزا ہوں گے ۔