حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : آئی ٹی سی سیاست کوکری شو کی سارے شہر میں دھوم ہے اس شو میں جو منگل کو خواجہ منشن فنکشن ہال ، روڈ نمبر 1 بنجارہ ہلز پر منعقد ہوا ۔ شہر کی تمام طبقات کی خواتین نے ان کی دیگر مصروفیات کو ترک کر کے شرکت کی اور نت نئے ڈشیس کی تیاری میں دلچسپی رکھنے والی خواتین نے اس شو میں مختلف اقسام کے پکوان کی تیاری کے طریقوں کو سیکھا ۔ آج کے اس شو میں شیف جمال اور شیف سرینواس نے کبابس اور کچھ لبنانی ڈشیس تیار کئے ۔ اس شو میں آئی ٹی سی گرانڈ کاکتیہ کے ماسٹر شیفس شیف سکالا سنکارا اور شیف آکاش اسٹینلی ساوتھ انڈین اٹالین اور کانٹیننٹل ڈشیس کی تیاری میں ان کی مہارتوں کا مظاہرہ کرینگے ۔ جس کیلئے آئی ٹی سی سیاست کوکری شو ایک پلیٹ فارم ہوگا ۔۔