شہر ممبئی میں گذشتہ 6دن سے موسلا دھار بارش

ممبئی۔/23ستمبر ، ( سیاست ڈاٹ کام ) شہریان ممبئی کی آج صبح بیداری زور دار بارش کے دوران ہوئی جبکہ شہر اور مضافات میں گذشتہ 6دن سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ سمکیات نے آئندہ 24  گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ مجلس بلدیہ ایمرجنسی کنٹرول روم نے بتایا کہ شہر کے کسی بھی علاقہ سے زخمی یا فوت ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور کارپوریشن کا عملہ ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ تاہم بعض آر ٹی سی بسوں کا رُخ موڑ دیا گیا ہے اور لوکل سب اربن سرویس 5تا10منٹ کی تاخیر سے چلائی جارہی ہے۔ مصروف ترین سڑکیں خستہ حال ہونے پر راہگیروں کو مشکلات درپیش ہیں۔ آج صبح 9بجے شہر ممبئی میں 32.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔