حیدرآباد19اگست(یو این آئی) ساوتھ ایشیا کے سب سے بڑے فوٹوگرافی فیسٹیول ’’انڈین فوٹوگرافی فیسٹیول 2018‘‘ شہر حیدرآباد میں 9ستمبر تا 7اکتوبر منعقد کیاجائے گا۔یہ فیسٹیول مادھاپور کی اسٹیٹ آرٹ گیلری میں منعقد ہوگا جس میں داخلہ مفت رکھا گیا ہے ۔ویتنام کے فوٹوگرافر رنک یوٹی وار اس موقع پر موجود ہوں گے ۔اس فیسٹیول کے دوران ہندوستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے کئی ممالک کے مختلف پروگراموں ،تقاریب کی تصاویرکو رکھاجائے گا۔اس موقع پر تبادلہ خیال کے سیشن کے ساتھ ساتھ ورکشاپس ، کتابوں کی رسم اجرا بھی ہوں گی ۔یہ فیسٹیول دراصل تمام فوٹوگرافرس اورتصاویر سے محبت کرنے والوں کیلئے ایک پلیٹ فارم ثابت ہوسکتا ہے ۔تقریبا52ممالک کی تصاویر کو اس فیسٹیول میں جگہ دی جائے گی ۔550فوٹوگرافر س اپنی تصاویر کے ذریعہ پیشہ وارانہ صلاحیتو ں کا اظہار کریں گے ۔