حیدرآباد24جنوری (یواین آئی )شہر حیدرآبادمیں 826بس شلٹرس کے قیام میں تیزی پیداہوگئی ہے ۔گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) چار کامیاب بولی دہندوں کے ساتھ رعایتی معاہدہ کرنے والی ہے ۔بولی دہندوں کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان مقامات جہاں پر یہ بس شلٹرس تعمیر کئے جانے والے ہیں ، وہاں یہ کام 180دنوں میں تعمیر کے کام مکمل کرلئے جائیں ۔چار پرائیویٹ ایجنسیوں کو مختلف گریڈس کے بس شلٹرس کی تعمیر کا کام تفویض کیا گیا ہے ۔ان کے سائز اور سہولتوں کی بنیاد پر ان بس شلٹرس کو چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ان عصری بس شلٹرس میں مسافرین کو بیٹھنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ ،پاسنجر انفارمیشن سسٹم ،مرد وخواتین کیلئے بیت الخلا،وائی فائی،پانی فراہم کرنے والے یونٹس،موبائیل چارجنگ پوائنٹس ، سروے لینس کیمرے اور دیگر سہولتیں ہوں گی۔ہر بس شلٹر کی قیمت 90ہزار روپئے سے 2لاکھ روپئے کے درمیان ہوگی ۔ان شلٹرس کو چارزمروں میں تقسیم کرنے کا مقصد ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے ۔