حیدرآباد /19 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی مغربی خلیج بنگال متصلہ مغرب وسطی علاقہ اور اڑیسہ کے ساحل پر ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب ساحلی آندھراپردیش میں جنوب مغربی مانسون سرگرم ہوگیا ہے ۔ جس کے اثر سے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ریاست آندھراپردیش کے کئی اضلاع کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد، رنگاریڈی ، میدک ، کریم نگر ، محبوب نگر ، ورنگل اور دیگر اضلاع میں بارش ہوگی ۔